شام کے مستقبل میں اسد کا کوئی کردار نہیں

شام میں ہونے والی خونزیزی کی ذمہ دار اسد انتظامیہ ہے ۔

281557
شام کے مستقبل میں اسد کا کوئی کردار نہیں

متحدہ امریکہ نے صدر اسد کے شام کے مستقبل میں کوئی مقام نہ ہونے کے نظریے کا اعادہ کیا ہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان جیف رتھک نے کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری نے اسد کے سیاسی حل کے عمل میں جگہ لینے کی درخواست کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں سے متعلق شامی مخالف اور انقلابی قوتوں کے اتحاد کے سربراہ احمد الجبرا پر یہ واضح کیا کہ اسد کی درخواست کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ شام کے مستقبل میں صدر اسد کے کردار سے متعلق امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ امریکہ نے ہر موقع پر اپنے اس موقف کا کھلے عام اظہار کیا ہے ۔اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ راتھک نے اس طرف توجہ دلائی کہ شام میں ہونے والی خونزیزی کی ذمہ دار اسد انتظامیہ ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں