متحدہ امریکہ کا جلد ہی رمادی واگزار کروانے کا عظم

امریکہ نے عراقی دارالحکومت بغداد سے 125 کلومیٹر مغرب میں واقع شہر کا قبضہ واپس لینے کے وقت کا تعین نہیں کیا اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ عراقی حکومت کرے گی جبکہ پینٹاگان کا کہنا ہے کہ امریکہ کا کردار عراق کی زمینی فوجوں کو فضائی مدد فراہم کرنے تک محدود ہو گا

280583
متحدہ امریکہ کا جلد ہی رمادی واگزار کروانے کا عظم

متحدہ امریکہ نے رمادی کو جلد واگزار کروانے کے عظم کا اظہار کیا ہے۔
سوموار کو پینٹاگان کے ترجمان کرنل سٹیو وارن نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمیں اپنے عراقی ساتھیوں کے ساتھ مل کر رمادی کا قبضہ ختم کروانا ہے اسا علاقے کو واگزار کروانا ہے۔
امریکہ نے عراقی دارالحکومت بغداد سے 125 کلومیٹر مغرب میں واقع شہر کا قبضہ واپس لینے کے وقت کا تعین نہیں کیا اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ عراقی حکومت کرے گی جبکہ پینٹاگان کا کہنا ہے کہ امریکہ کا کردار عراق کی زمینی فوجوں کو فضائی مدد فراہم کرنے تک محدود ہو گا۔
حکام نے کہا ہے کہ اتحادی ہوائی جہاز رمادی کے اردگرد داعش کے ٹھکانوں پر حملے کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پیر کو 24 گھنٹے کے عرصے میں آٹھ حملے کیے گئے جبکہ پچھلے تین ہفتوں کے دوران 32 ایسے حملے کیے جا چکے ہیں۔
تاہم امریکی دفاعی حکام نے خبردار کیا ہے کہ رمادی میں داعش کو پیچھے دھکیلنا مشکل ہو گا اور کہا ہے کہ شہری علاقوں میں میدانِ جنگ مشکل چیلنج پیش کرتا ہے۔
شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں نے کئی روز تک حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا جس کے بعد گزشتہ ہفتے عراقی فورسز اس شہر سے پسپا ہونا شروع ہوئی اور اب یہ شہر داعش کے قبضے میں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں