فلسطینیوں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر حماس کے اراکین سمیت 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے

280507
فلسطینیوں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

اسرائیلی فورسز مختلف الزامات کے ساتھ فلسطینیوں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
حالیہ اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر حماس کے اراکین سمیت 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
دوسری طرف اسرائیل فلسطینیوں کے گھروں اور کاروباری جگہوں کو منہدم کرنے کی کاروائی کو بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
مشرقی بیت المقدس میں بے اطمینان ہونے کو وجہ دکھا کر اسرائیل نے ایک فلسطینی کی 3 زیر تعمیر دکانوں کو منہدم کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ انسانی امور کے کوآرڈینیشن دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل مشرقی بیت المقدس میں رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک 27 عمارتوں جبکہ گذشتہ سال 97 عمارتوں کو بے اطمینان ہونے کی وجہ سے منہدم کر چکا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں