اتحادی قوتوں کے یمن پرفضائی حملے

پانچ روز ہ فائر بندی کے بعد اتحادی قوتوں نے عدن میں موجود حوثیوں کے ٹھکانوں کو دوبارہ نشانہ بنایا۔

279019
اتحادی قوتوں کے یمن پرفضائی حملے


سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی قوتوں کے یمن پرفضائی حملے جاری ہیں ۔
پانچ روز ہ فائر بندی کے بعد اتحادی قوتوں نے عدن میں موجود حوثیوں کے ٹھکانوں کو دوبارہ نشانہ بنایا۔انسانی امدادی تنظیموں نے امداد پہنچانے کے لیے پانچ دن کی فائر بندی کی مدت کے ناکافی ہونے اور اسے بڑھانے کی اپیل کی ہے ۔توقع ہے کہ ریاض میں ہونے والی " یمن کو بچاو " نامی مذاکراتی کانفرنس میں اس بارے میں کوئی فیصلہ ہو جائے گا ۔
دریں اثناء بحران کے خاتمے کے لیے یمن کے مختلف قبیلوں اور سیاسی پارٹیو ں کی شرکت سے منعقد ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں حوثی شرکت نہیں کر رہے ہیں تاہم حوثیوں کے حلیف سابق صدر عبداللہ صالح کی پارٹی کے بعض اراکین کی شرکت باعث توجہ ہے ۔ یمن میں جاری خانہ جنگی اور اتحادی قوتوں کے حملوں سے یمن کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو کر رہ گیا ہے ۔ تین لاکھ افراد اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور 25 میلین نفوس کا نصف خوردنی اشیاء سے محروم ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں