اسرائیلی فوجی نے فلسطینی رپورٹر کی آنکھ کو زخمی کر دیا

فلسطینیوں نے نابلوس کی جنوبی فوجی چوکی ہووارا کے قریب مارچ کی اور اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کے خلاف ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا

278023
اسرائیلی فوجی نے فلسطینی رپورٹر کی آنکھ کو زخمی کر دیا

اسرائیلی فوجی نے فلسطینی رپورٹر کی آنکھ کو زخمی کر دیا۔۔۔
دریائے اردن کے مغربی شہر نابلوس کی عظیم تباہی کی 67 ویں سالانہ یاد کے موقع پر منعقدہ مظاہرے میں اسرائیلی فوجیوں کی مداخلت کے نتیجے میں بائیں آنکھ میں ربڑ کی گولی لگنے سے فلسطینی فوٹو گرافر نیدال آشتیہ زخمی ہو گئے ہیں۔
آشتیہ کو نابلوس کے رافیدیہ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق کثیر تعداد میں فلسطینیوں نے نابلوس کی جنوبی فوجی چوکی ہووارا کے قریب مارچ کی اور اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کے خلاف ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ 14 مئی 1948 کو اسرائیل کے فلسطینی زمین پر قبضے اور فلسطینیوں کو زبردستی نقل مکانی کروانے کی وجہ سے فلسطینی ہر سال بڑی تباہی کے نام سے اس واقعے کی یاد مناتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی طرف سے 1950 کو شائع کردہ رپورٹ کے مطابق اس دور کی فلسطینی آبادی کا نصف سے زائد حصہ وطن کو ترک کر کے مہاجر بننے پر مجبور ہو گیا اور اس وقت 5 ملین سے زائد فلسطینی مہاجرین کی زندگی گزار رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں