امریکہ ہمیں ہدایات مت دے:ایرانی جنرل کا اعلان

ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن کے متاثرین کے لیےامدادی سامان لے کر جانے والے ایرانی جہاز کو روکنے کی ہرگز کوشش نہ کرے۔

275027
امریکہ ہمیں ہدایات مت دے:ایرانی جنرل کا اعلان

ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن کے متاثرین کے لیےامدادی سامان لے کر جانے والے ایرانی جہاز کو روکنے کی ہرگز کوشش نہ کرے۔
ایک ایرانی اخبار کے مطابق ایرانی جنرل مسعود جزائری نے ایک ٹی وی چینل کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران یمن کو امداد کی ترسیل میں امریکا کی جانب سے کوئی مداخلت برداشت نہیں کرئے گا ۔ ہمارے صبر کی بھی ایک حد ہے ۔ ہم اپنی امداد براہ راست یمن ضرور بھیجیں گے۔ امریکہ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ہمیں یہ ہدایت دے کہ امدادی سامان یمن بھیجنے کے بجائے اقوام متحدہ کے ریلیف مرکز بھیج دیا جائے ۔ اگر امدادی سامان لے جانے والے ایرانی جہازوں کو روکا گیا تو ایسی آگ بھڑک اٹھے گی جس پر قابو پانا کسی کیلئے بھی ممکن نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ منگل کو ایک امریکی ترجمان نے کہا تھا کہ ایران کو امدادی سامان براہ راست یمن بھیجنے کے بجائے جبوتی میں قائم اقوام متحدہ کے امدادی مرکز کے حوالے کر دینا چاہئے ۔ بدھ کو ایرانی جنرل نے امریکی ترجمان کے اس مشورے کو نہایت سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں