سویڈن اور ناروےکے ایکٹیوسٹوں کی امدادی کشتی غزہ کی جانب روانہ

اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنے کے لیے سویڈن اور ناروےکے ایکٹیوسٹوں کو لے جانے والی ماریانہ نامی ماہی گیر کشتی کی غزہ کی جانب روانگی کو اشتعال انگیزی قرار دیا ہے ۔

270946

اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناخسن نے پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کو اسرائیل کے راستے امداد بھیجنے کی ضرورت تھی ۔غزہ کی صورتحال کو امدادی جہاز بھیج کر ڈرامائی شکل دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔
اسرائیل نژاد سویڈن کے شہری ڈرور فیلر سمیت سویڈن اور ناروے کے 13 ایکٹیوسٹ اتوار کے روز امدادی سامان لیکر غزہ کی جانب روانہ ہو نگے اور وہ ماہ جون کے نصف میں غزہ پہنچ جائیں گے ۔
ماریانہ کشتی کے میڈیا امور کے ذمہ دار مائیکل کارلسن نے کہا ہے کہ ہم نے غزہ کی ناکہ بندی کو ختم کروانے کی ایک نئی کوشش کی ہے ۔ہمیں امید ہے کہ جب ہم غزہ پہنچیں گے تو اسرائیل ہماری راہ میں رکاوٹ کھڑی نہیں کرئے گا ۔
یاد رہے کہ 2008 میں اسرائیل کی طرف سے غزہ کی ناکہ بندی کو ختم کروانے کے لیے امدادر سامان لے جانے والے پانچ جہاز اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے تھے لیکن 2010 میں استنبول سے روانہ ہونے والے بلیو مرمرا امدادی بحری جہاز پر اسرائیل نے حملہ کرتے ہوئے 10 ترکوں کو ہلاک اور 50 سے زائد کو زخمی کر دیا تھا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں