مصر کی طرف سے فلسطینیوں کو افسردہ کرنے والا فیصلہ

سینا میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات کی وجہ سے مصر انتظامیہ کی طرف سے رفاح کی سرحدی چوکی کو بند کرنے کے احکامات

269015
مصر کی طرف سے فلسطینیوں کو افسردہ کرنے والا فیصلہ

مصر کی طرف سے فلسطینیوں کو افسردہ کرنے والا فیصلہ ۔۔۔
مصر رفاح کی سرحدی چوکی کو بند کر رہا ہے۔
غزہ کے شعبہ سرحدی چوکیوں کی ڈائریکٹریٹ نے، سینا میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات کی وجہ سے مصر انتظامیہ کی طرف سے رفاح کی سرحدی چوکی کو بند کرنے کے احکامات بھیجے جانے کا اعلان کیا ہے۔
سرحدی چوکی کو ہر ماہ 2یا 3 دن کے لئے کھلا رکھا جائے گا۔
عرب اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ،مصر انتظامیہ کے رفاح سرحدی چوکی کا انتظام فلسطین انتظامیہ کے پاس ہونے کی شرط کے ساتھ چوکی کو ہمیشہ کھلا رکھنے کے بارےمیں خبریں شائع کی تھیں۔
تاہم غزہ شعبہ سرحدی چوکیوں کی ڈائریکٹریٹ کی طرف سے ان دعووں کی تردید کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ مصر، 3 جولائی 2013 کے فوجی قبضے کے بعد سے اسرائیلی رکاوٹوں کی وجہ سے غزہ کے دنیا کی طرف کھلنے والے واحد سرحدی دروازے رفاح کو وقتاً فوقتاً بند کرتا رہتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں