اردن میں 17 ملکوں کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

پاکستان کے بھی شامل ہونے والی ان مشقوں کا مقصد باہمی اتحاد و تعاون کو مزید فروغ دینا ہے

263574
اردن میں 17 ملکوں کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

17 ملکوں کی شراکت سے اردن میں دو ہفتوں تک جاری رہنے والی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
امریکی فوج کی نگرانی میں ہونے والی’بے چین شیر‘ نامی ان سالانہ مشقوں میں مختلف ممالک کی بری، بحری اورفضائی افواج کے 10ہزار سے زائداہلکار شریک ہیں۔ مشقوں میں اردن، امریکا، پاکستان، فرانس، اٹلی اورکئی عرب ممالک کی فوجیں شریک ہیں۔ جن میں اردن کے صحرائی علاقے میں انسداددہشت گردی اور سرحدی سیکیورٹی بہتربنانے کی مشقیں کی جائیں گی۔
یمن میں حوثیوں کے خلاف اتحادی فوجوں کی کاروائیوں کے وقت سر انجام پانے والی ان مشقوں کے حوالے سے امریکی فوج کے میجرجنرل رک میٹسن نے صحافیوں کو بتایاکہ ان مشقوں کاخطے کے حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ مشقیں باہمی اتحاد و تعاون کو مزید مضبوطی دینے کا مقصد رکھتی ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں