یمن میں جھڑپوں سے 18 افراد ہلاک

فریقین کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے جاری جھڑپوں کے درمیان ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ سویلین سمیت علاقے میں اب تک ایک ہزارا دو سو کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں کوالیشن قوتوں یمن میں شعیہ حوثیوں کے خلاف فضائی کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے

261966
یمن میں جھڑپوں سے 18 افراد ہلاک

یمن میں شعیہ حوثی تحریک اور عوامی مزاحمتی کمیٹی کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 18 افراد ہلاک اور کئی ایک زخمی ہوگئے ہیں۔
فریقین کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے جاری جھڑپوں کے درمیان ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ سویلین سمیت علاقے میں اب تک ایک ہزارا دو سو کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سعودی عرب کی قیادت میں کوالیشن قوتوں یمن میں شعیہ حوثیوں کے خلاف فضائی کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔
دارالحکومت صنعاء میں فضائی حملوں کے دوران ایک کارگو طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملہ آوروں نے عدن شہر پر بھی بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔
دریں اثنا ء سینگال نے سعوی عرب کو یمن کے خلاف کاروائی کے لیے اپنے دو ہزار ایک سو فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں