بوکو حرام کے علاقے سے 293 لڑکیوں اور خواتین کی بازیابی

نائجیریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے علاقے سے 200 لڑکیوں اور 93 خواتین کو رہا کروا لیا گیا ہے۔

254318
بوکو حرام کے علاقے سے 293 لڑکیوں اور خواتین کی بازیابی

نائجیریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے علاقے سے 200 لڑکیوں اور 93 خواتین کو رہا کروا لیا گیا ہے۔
نائجیریا کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ رہا ہونے والی لڑکیوں میں چیبوک سکول کی وہ لڑکیاں شامل نہیں ہیں جنھیں 2014 میں اغوا کیا گیا تھا۔ ان لڑکیوں کو سیمبیسا کے جنگل میں بوکو حرام کے چار اڈوں پر کی جانے والے کارروائی کے نتیجے میں رہا کروایا گیا ہے۔ اس فوجی کارروائی کے دوران بوکوحرام کے اڈوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
چند مہینوں کے اندر نائجیریا کی افواج نے بوکوحرام کے قبضے سے بہت سے علاقوں کو آزاد کروایا ہےاور انٹیلیجنس رپورٹس نے کیمپوں کی نشاندہی میں مدد کی ہے جس کے بعدبوکو حرام کے اڈوں پر چاروں جانب سے حملے کر کے مغویوں کورہا کروایا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ بوکو حرام 2012 سے لیکر اب تک15500افراد کو ہلاک کر چکی ہے اور اس نے اب پڑوسی ممالک نائجر، چاڈ اور کمیرون میں بھی تشدد کی کاروائیوں کو شروع کر دیا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں