یمن میں استحکام کا قیام نہایت اہمیت کا حامل ہے

مشرق وسطی میں استحکام ، رفاح اور امن کے قیام کے موضوع پر ترکی کویت سے اتفاق رائے کرتا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

251423
یمن میں استحکام کا قیام نہایت اہمیت کا حامل ہے

یمن میں استحکام کا قیام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔۔۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں استحکام ، رفاح اور امن کے قیام کے موضوع پر ترکی کویت سے اتفاق رائے کرتا ہے۔
صدر ایردوان نے آج اپنے دورہ کویت پر روانگی سے قبل کویت خبر رساں ایجنسی KUNA کو انٹرویو دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ خاص طور پر یمن فلسطین اور شام جیسے علاقائی ممالک میں درپیش بحران کے حل کے موضوع پر تبادلہ خیال کے لئے ایک اہم موقع ہو گا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ یمن میں قیام استحکام نہایت اہمیت کا حامل ہے ، ترکی کی حیثیت سے ہم کویت سمیت سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز کے ساتھ تعاون کرتے ہیں، فوجی آپریشن پر مشتمل پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد سیاسی بنیاد بننے والے دوسرے مرحلے کی کامیابی نہایت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اور بین الاقوامی برادری یہ توقع رکھتی ہے کہ حوثی انصار اللہ تحریک اپنے آپریشنوں کو ختم کرے اور سیاسی عمل میں فریق بنے۔
انہوں نے شامی مہاجرین کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں شامی مہاجرین کی تعداد 1.7 ملین تک پہنچ گئی ہے اور اپریل 2015 سے لے کر اب تک ترکی نے ان مہاجرین کے لئے 5.5 بلین ڈالر خرچ کئے ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی نے مہاجرین کی دین و نسل کی طرف دیکھے بغیر ان کے لئے اپنے دروازے کھولے ہیں۔
انہوں نے شام میں درپیش بحران پر خاموشی اختیار کرنے کی وجہ سے بین الاقوامی برادری کی مذمت کی اور بشار الاسد انتظامیہ اور داعش جیسے عفریت سے طاقت پکڑنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اقدامات کرنے کی اپیل کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں