یمن میں فضائی بمباری ختم ،سعودی عرب

امریکہ اور ایران نے سعودی عرب کی جانب سے یمن پر فضائی حملے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

245049
یمن میں  فضائی بمباری ختم   ،سعودی عرب

  اامریکہ اور ایران نے سعودی عرب کےیمن پر فضائی حملے کو ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بریفنگ دیتے ہوئے سعودی اتحاد ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد عصیری نے کہا کہ حوثی باغیوں کے خلاف جاری فضائی بمباری ختم کی جا رہی ہے اور اب آپریشن کا اگلا مرحلہ شروع ہوگا جس کا مقصد یمن کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنا اور سعودی عرب میں سیکورٹی اور انسداد دہشتگردی کے کام پر توجہ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے آپریشن ریسٹورنگ ہوپ کا مقصد باغیوں کے مقابلے کے ساتھ ساتھ یمن کی تعمیر نو ہے ۔ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کو لاحق ممکنہ خطرات ختم کر دیا گیا ہے ۔ حوثی باغیوں کے تمام بھاری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل تباہ کر دئیے ہیں ۔ یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب اور دیگر اتحادی ممالک کا آپریشن فیصلہ کن طوفان پچیس روز تک جاری رہا ۔ سعودی اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا سمیت یمن کے کئی شہروں میں باغیوں کو نشانہ بنایا ۔ بمباری سے یمن کے کئی شہر تباہ ہو گئے ۔ بنے ۔ بمباری میں سینکڑوں باغی جبکہ 405 شہری مارے گئے جبکہ 10سعودی فوجی ہلاک ، 14زخمی ہوئے ہیں ۔
ادھر،امریکی وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں سعودی اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ سلامتی کونسل کے زیراہتمام یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کو دوبارہ شروع کرنے کی حمایت کرتا ہے ۔ ایران نے بھی سعودی عرب کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی ایک مثبت قدم ہے اس کی وجہ سے طرفین کو ایک مشترکہ حکومت بنانے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا موقع ملےگا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں