داعش کی وحشیانہ کاروائیاں بدستور جاری

داعش کے دہشت گردوں نے لیبیا میں 30 ایتھوپین عیسائی شہریوں کو خونخوار طریقے سے قتل کر دیا

242969
داعش کی وحشیانہ کاروائیاں بدستور جاری

دہشت گرد تنظیم داعش نے لیبیا میں موجود 30 ایتھوپین عیسائی باشندوں کو خونخوار طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
دہشت گرد تنظیم نے ماہ فروری میں بھی لیبیا میں مصری نژاد 21 عیسائیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
دوسری جانب داعش کے شر پسندوں کے عراق اور شام میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عراقی شہر رامادی پر مکمل طور پر قبضہ جمانے کی کوششوں میں مصروف دہشت گرد عراقی قوتوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔
امریکی قیادت کے اتحادی طیارے داعش کے اہداف پر بمباری کر رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے بے جی میں واقع ملک کی بڑی ترین ریفائنری پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو الٹے قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔
عراقی حکام نے اطلاع دی ہے کہ مذکورہ ریفائنری کا کنڑول مکمل طور پر عراقی قوتوں کے ہاتھ میں ہے۔
البتہ بے جی شہر پر تا حال داعش کا قبضہ ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں