یمن پر سعودی اتحادیوں کے حملے جاری ،مزید آٹھ افراد ہلاک

یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج کے جنگی طیاروں کی عدن میں واقع صدارتی محل کے اطراف میں واقع حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے

237615
یمن پر سعودی اتحادیوں کے حملے جاری ،مزید آٹھ افراد ہلاک

یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج کے جنگی طیاروں کی عدن میں واقع صدارتی محل کے اطراف میں واقع حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔
بتایا گیا ہے کہ شہر کے پہاڑی علاقوں میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
سعودی فوج اس علاقے میں بھاری اسلحے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بری اور بحری دستوں کو بھی ان کاروائیوں میں شامل کر رہی ہے ۔
اس دوران ٹرکش ایئر لائنز نے اس صورت حال کے پیش نظر یکم جون تک اپنی پروازیں یمن کےلیے بند کر دی ہیں۔
اقوام متحدہ کے یمن میں ایلچی جمال بن عمر نے خلیجی ممالک کی جانب سے اپنے مشن کی حمایت کھونے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مراکشی سفارتکار سن 2012 سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے یمن میں خصوصی ایلچی کے طور پر تعینات تھے۔
معلوم ہوا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون جمال بن عمرکی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں