داعش کی بے جی ریفائنری پر دوبارہ قبضے کی کوشش، 20 دہشت گرد ہلاک

داعش کیطرف سے عراق کے شہر صلاح الدین کی بے جی پٹرول ریفائنری پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کاروائی کے دوران 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

235381
داعش کی بے جی ریفائنری پر دوبارہ قبضے کی کوشش، 20 دہشت گرد ہلاک

داعش کیطرف سے عراق کے شہر صلاح الدین کی بے جی پٹرول ریفائنری پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کاروائی کے دوران 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
حفاظتی قوتوں نے ریفائنری کے داخلی دروازے تک پہنچنے والے دہشت گردوںمیں سے دو کو ہلاک کر دیا جبکہ تین خود کش حملہ آوروں کے اوپر بندھے ہوئے بموں کے پھٹنے سے مزید 17 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔داعش نے گذشتہ سال ماہ جولائی میں عراق کی سب سے بڑی پٹرول کی ریفائنری پر قبضہ کر لیا تھا ۔ عراق فوج طویل جدوجہد کے بعد ماہ نومبر میں اس ریفائنری کو واپس لینے میں کامیاب ہو سکی تھی ۔داعش کے ریفائنری پر قبضے سے پہلے یہاں سے یومیہ تین لاکھ بیرل پٹرول نکالا جاتا تھا جو مقامی ضروریات کے نصف کو پورا کرتا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں