دریائے اردن کے مغربی کنارےمیں بچوں پر ظلم و ستم

دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع اسرائبلی رہائشی بستیوں کے فارم ہاوسوں میں فلسطینی بچوں سے نہایت خطرناک شرائط اور نہایت کم اجرت پر کام لیا جا رہا ہے

234912
دریائے اردن کے مغربی کنارےمیں بچوں پر ظلم و ستم

دریائے اردن کے مغربی کنارےمیں بچوں پر ظلم و ستم۔۔۔
انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کی تنظیم نے کہا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع اسرائبلی رہائشی بستیوں کے فارم ہاوسوں میں فلسطینی بچوں سے نہایت خطرناک شرائط اور نہایت کم اجرت پر کام لیا جا رہا ہے۔
تنظیم کی 76 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق فلسطینی بچوں کو فارم ہاوسوں میں فصلوں اگانے، فصلوں کی کٹائی اور کھیتوں سے حاصل ہونے والی ان مصنوعات کی پیکنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق یہ بچے نہایت خطرناک شرائط میں اور کم اجرت میں کام کر رہے ہیں۔
بعض فارم ہاوسوں میں شدید گرمی میں 11 سالہ بچوں سے بھی کام کروایا جاتا ہے۔
یہ بچے بھاری بوجھ اٹھانے، خطرناک زرعی ادویات کو استعمال کرنے، کام کی وجہ سے زخمی یا بیمار ہونے پر بیماری کے مصارف بھی خود برداشت کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں