سعودی عرب کاحوثی باغیوں کیخلاف فوجی آپریشن جاری

سعودی عرب کی قیادت میں عدن بندرگاہ کے شمالی ضلع میں دارالخدنامی علاقے کے قریب حوثی باغیوں کے خلاف فیصلہ کن فوجی آپریشن جاری ہے۔

232965
سعودی عرب کاحوثی باغیوں کیخلاف فوجی آپریشن جاری

سعودی عرب کی قیادت میں عدن بندرگاہ کے شمالی ضلع میں دارالخدنامی علاقے کے قریب حوثی باغیوں کے خلاف فیصلہ کن فوجی آپریشن جاری ہے۔جنگی طیاروں نے جنوبی یمن کے تعز شہر میں حوثیوں کے متعدد مراکز پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور کم از کم 20 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔ امی شہر کے قریب دالیہہ میں صدر منصور ہادی کے حامی جنگجوؤں کے حملے میں 6 باغی ہلاک ہو گئےہیں ۔
ادھر،امریکی طیاروں نے سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کے یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف فضائی مہم میں شریک لڑاکا طیاروں میں دوران پرواز ایندھن بھرنے کا کام شروع کردیا۔ ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کی سربراہ نے کہا ہے کہ ڈھائی ٹن دواؤں اور طبی ساز و سامان کی کھیپ عدن پہنچ گئی۔ اقوام متحدہ نے یمن کے حالات کیوجہ سے بڑے پیمانے پر لوگوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ لبنان میں موجود ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے متحارب گروپ اپنے ملکی بحران کو ختم کرنے کیلیے اجتماعی حکومت کے قیام پر متفق ہوں۔ انھوں نے یمن پر سعودی اتحادیوں کی فضائی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیاجبکہ سعودی حکام نے کہا ہے کہ ایران کے بحری جہاز کو یمن کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیںندی جائے گی ۔
دریں اثناء خلیجی ممالک نے یمن میں استحکام کے حوالے سےایک قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی ہے جس پر رائے شماری آج ہوگی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں