یمن: جھڑپوں کے دوران 519 افراد ہلاک اور 700 زخمی

یمن میں حالیہ ہفتے میں درپیش جھڑپوں کے دوران 519 افراد ہلاک اور 700 زخمی ہو چکے ہیں

227191
یمن: جھڑپوں کے دوران 519 افراد ہلاک اور 700 زخمی

یمن میں حالیہ ہفتے میں درپیش جھڑپوں کے دوران 519 افراد ہلاک اور 700 زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی امور کی انڈر سیکرٹری ویلری آموس نے کہا ہے کہ ہم جھڑپوں کے درمیان محصور رہ جانے والے شہریوں کے تحفظ کے لئے نہایت درجے تشویش محسوس کر رہے ہیں۔
سعودی عرب کی زیر قیادت جاری آپریشن کے ترجمان بریگیڈئیر احمد اسیری نے کہا ہے کہ حوثیوں کے اپنے کمانڈ مراکز کو رہائشی مقامات اور ہوٹلوں کے قریب قائم کرنے کی وجہ سے شہری جانی نقصان ہو رہاہے۔
دوسری طرف جنوبی شہر عدن میں حوثی تحریک کے عسکریت پسند پیش قدمی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے عدن کے علاقے الماشیک کو اور یہاں واقع صدارتی دفتر کو قبضے میں لے لیا ہے۔
صدر عبدالربو منصور ہادی کی حامی فورسز اور حوثیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس دوران سعودی عرب نے علاقے میں امداد پہنچانے کی خواہش مند ہلال احمر ٹیموں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔
ہلال احمر نے علاقے میں 24 گھنٹے کی فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شہر میں انسانی صورتحال خوفناک ہے ، علاقے میں پانی دستیاب نہیں ہے اور گلیوں میں لاشیں ایک دوسرے پر ڈھیر کی شکل میں پڑی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں