ایران کے ساتھ معاہدہ خطے کے لیے خطرہ ہوگا:اسرائیل

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کے جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل یہ لازمی بنایا جائے کہ ایرانی حکومت اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرے

224903
ایران کے ساتھ معاہدہ خطے کے لیے خطرہ ہوگا:اسرائیل

ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین متوقع جوہری معاہدے کو اسرائیل کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے مطابق یہ معاہدہ خطے کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہو گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ روز اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کے جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل یہ لازمی بنایا جائے کہ ایرانی حکومت اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرے۔
نیتن یاہو نے چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین جوہری معاہدے تک پہنچنے والے نکات پر متفق ہونے کو ایک ناقص سمجھوتے سے تعبیر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ معاہدے اور جنگ کا نہیں بلکہ اس سلسلے میں ایک تیسرا امکان بھی موجود ہے اور وہ یہ ہے کہ اپنے مؤقف پر ڈٹا جائے اور ایران پر اُس وقت تک دباؤ ڈالا جائے جب تک ایک معقول معاہدہ طے نہ پا جائے۔
صیہونی وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی حتمی معاہدے میں ایران کی طرف سے اسرائیل کی ریاستی بقا کا حق واضح طور پر تسلیم کرایا جانا چاہیے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں