حوثی کے عسکریت پسندوں کو پسپا کر دیا گیا

اتحادی قوتوں کے تازہ فضائی حملوں سے حوثی صدارتی محل اور عدن کی سرکاری عمارتوں کا قبضہ چھوڑ کر فرار ہو گئے

225080
حوثی کے عسکریت پسندوں کو پسپا کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق حوثی قبائل صدارتی محل اور وسطی عدن میں موجود دیگرعمارتوں کا قبضہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب کی قیادت کی حامل اتحادی فورسز کے ترجمان بریگیڈیر جنرل احمد عصری کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں میں الحدیدہ میں حوثیوں کے اسلحہ ڈپو کونشانہ بناکر میزائلوں کی کھیپ تباہ کر دی گئی ہے جس سے حوثیوں کی طاقت کو کمزور بنا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو یمن میں زمینی کارروائی بھی کی جائے گی۔
یمنی صدر کی وفادار فوج نے گزشتہ روزعدن میں حوثیوں اور فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دس حوثی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادھر یمن کے شہر المکلا میں القاعدہ کے شدت پسندوں نے ملٹری بیس پرحملہ کرکے پانچ فوجیوں کو ہلاک کردیا اور وہاں پر موجود اسلحہ قبضہ میں لے لیا۔
اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں نو روز سے جاری بمباری اور جھڑپوں میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک اور 1700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
دریں اثناء روس نے یمن میں انسانی صورتحال پر بات چیت کی غرض سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جو کہ بند کمرے میں سر انجام پائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں