یمن:مہاجر بستی پر بمباری درجنوں ہلاک و زخمی

یمن میں پناہ گزینوں کی ایک عارضی بستی کے نزدیک بمباری کے نتیجے میں کم از کم 45 افراد کی ہلاکت اور 65 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں

288934
 یمن:مہاجر بستی پر بمباری درجنوں ہلاک و زخمی

یمن میں پناہ گزینوں کی ایک عارضی بستی کے نزدیک بمباری کے نتیجے میں کم از کم 45 افراد کی ہلاکت اور 65 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
البتہ یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ بمباری کس کی جانب سے کی گئی ہے لیکن گزشتہ جمعرات سے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو جنگی طیاروں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔
یمن کے وزیرِ خارجہ ریاض یاسین نے الزام عائد کیا ہے کہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری حوثی باغیوں کے توپ خانے نے کی ہے جس کے جواب میں دارالحکومت صنعا اور یمن کے شمالی علاقوں پر قابض شیعہ حوثی باغیوں نے حادثے کا ذمہ دار سعودی طیاروں کو ٹہرایا ہے۔
امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ بمباری کا ہدف یمن کے شمالی ضلعے حراد میں واقع ایک فوجی تنصیب تھی جس کی لپیٹ میں نزدیک ہی واقع ایک پناہ گزین کیمپ بھی آگیا۔
عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں سے کتنے عام شہری اور کتنے مسلح جنگجو تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں