محصور پاکستانیوں کی واپسی کےلیے تیاریاں مکمل

وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے یمن میں پانچ سو سے کم پاکستانی رہ گئے ہیں ، تمام پاکستانیوں کو جلد نکال لیا جائے گا۔

288635
محصور پاکستانیوں کی واپسی کےلیے تیاریاں مکمل

ییمن کے شہر عدن میں اتحادی افواج اور باغیوں میں شدید جنگ جاری ہے ۔ہرطرف جلتی گاڑیاں گولیوں کی آوازیں ، طیاروں کی گھن گرج ، گولہ باری اور کھنڈر میں تبدیل عمارتوں سے اٹھتا دھواں ہی دھواں ہے ۔ شہر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ بے یارو مددگار امداد کے منتظر سینکڑوں محصور پاکستانیوں کے سر پر موت منڈلا رہی ہے ۔ عدن میں دو سو سے زائد پاکستانی محصور ہیں جن کے پاس کھانے پینے کی اشیاء بھی ختم ہوتی جا رہی ہیں۔ صنعا میں پانچ سو افراد کی واپسی کے باوجود ابھی بھی سینکڑوں پاکستانی موجود ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان انہیں لانے کے لیے دوسرا طیارہ روانہ کرے ادھر محصور پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں