یمن کے حوثیوں کے خلاف آپریشن جاری

ملک کے جنوبی شہر عدن میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں اچانک دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے

285999
یمن کے حوثیوں کے خلاف آپریشن جاری

سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن کا "پُرعزم طوفان" کے نام سے یمن کے حوثیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ملک کے جنوبی شہر عدن میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں اچانک دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکے میں گرد وپیش کے گھر بھی متاثر ہوئے ہیں اور عوام نے علاقے کو ترک کرنا شروع کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی فورسز کے فضائی حملوں کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ ڈپو میں لگنے والی آگ ہو سکتی ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ ڈپو یمنی فوج کا سب سے بڑا اسلحہ ڈپو تھا۔
اس دوران کولیشن کے طیاروں نے ملک کے مغربی شہر حدیدہ میں فوجی ائیر بیس پر بمباری کی ہے اور حوثی انصار اللہ موومنٹ کے زیر کنٹرول بیس پر بھی حملہ کیا ہے جس میں ائیر ڈیفنس میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف "پُر عزم طوفان" کے ترجمان بریگیڈئیر احمد اسیری نے دعوی کیا ہے کہ حوثیوں نے کولیشن کے شہریوں کو نشانہ بنانے کے مقصد کے تحت رہائشی علاقوں میں اینٹی ائیر کرافٹ نصب کئے ہیں۔
اسیری نے یمنی باشندوں کو حوثیوں کے اجتماع کی جگہوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں