امریکہ کے تکریت میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے

امریکہ نے عراق کے شہر تکریت میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں ۔امریکی فوجی حکام نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے ۔

283652
امریکہ  کے  تکریت میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے

امریکہ نے عراق کے شہر تکریت میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں ۔امریکی فوجی حکام نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے ۔عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے امریکہ سے حملوں کی درخواست کی تھی کیونکہ تکریت کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کیلئے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا اور عراقی فوج کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ فضائی حملوں کا مقصد داعش کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہے ت ۔قبل ازیں امریکی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وزیراعظم حیدر العبادی کی درخواست پر تکریت کو داعش سے آزاد کروانے کیلئے عراقی فوج کو فضائی حملوں،انٹیلی جنس معلومات اور مشاورت جیسے معاملات میں امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ تکریت شہر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ مقامی افراد کے مطابق فضائی حملوں میں داعش کے متعدد جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔دریں اثنا ،عراقی فوج نے تکریت میں داعش کے خلاف جارحانہ پیش قدمی دوبارہ شروع کر دی ہے اور داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ داعش کی جانب سے سخت مزاحمت کے باعث پیش قدمی روک دی گئی تھی۔ عراقی فوج نے 2 مارچ کو تکریت کو آزاد کرانے کیلئے داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں تکریت کے ایک بڑے حصے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں