ایران کیساتھ لوزان میں جوہری مذاکرات کا آغاز

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جود ظریف کل سویئٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کو دوبارہ شروع کر رہے ہیں ۔

280860

توقع ہے کہ جوہری پروگرام کے موضوع پر 31 مارچ تک فریم معاہدہ طے کرنے سے قبل کیری اور ظریف کی زیر قیادت ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور جرمنی کے درمیان مذاکرات 29 مارچ تک جاری رہیں گے ۔
روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف 27 مارچ کو مذاکرات میں حصہ لیں گے ۔31 مارچ تک معاہدے پر مطابقت نہ ہو سکنے اور ایٹمی مذاکرات سے مثبت نتائج کے حصول کے خطرے میں پڑ جانے کے اندیشوں کیوجہ سے مذاکرات میں تیزی پیدا کر دی گئی ہے ۔ایران اور امریکہ نے گذشتہ ہفتے لوزان میں مذاکرات کو جاری رکھا تھا ۔ وزیر خارجہ جان کیری نے لوزان سے واپسی پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال قطعی نتیجہ حاصل نہیں کیا جا سکا ہے لیکن بلاشبہ مذاکرات کی کامیابی کے امکانات موجود ہیں ۔
اس سے قبل ایران کی ایٹمی گنجائش کے موضوع پر ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے تھے اور 31 مارچ تک فریم معاہدہ طے کرنے کا ہدف رکھنے والے سلسلہ مذاکرات کو یکم جولائی 2015 تک وسعت دے دی گئی تھی ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں