بغداد میں تین بم دھماکوں میں 19 افراد ہلاک اور 36 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں تین بم دھماکوں میں 19 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے ۔ بعض زخمیوں کی حالت بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

278703
بغداد میں تین بم دھماکوں میں 19 افراد ہلاک  اور  36 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں تین بم دھماکوں میں 19 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے ۔ بعض زخمیوں کی حالت بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ پہلا دھماکہ بغداد کے علاقے حبیبہ کی مین مارکیٹ میں ہوا جس میں 9 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ طرابیہ علاقے میں ایک سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ۔ شمالی بغداد میں وزارت داخلہ کی انٹیلی جنس برانچ کی عمارت کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں 4 افراد مارے گئے ۔ان دھماکوں کی ذمہ داری فی الحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔ یہ دھماکے ایسے وقت پر ہوئے ہیں جب عراقی فوج تکریت شہر کو داعش کے قبضے سےآزاد کروانے کیلئے ایک بڑے آپریشن کی تیاری کر رہی ہے ۔ یاد رہے کہ داعش نے چند ماہ قبل عراق کے علاقے کوہ سنجار پر حملہ کر کے یزدی برادری کے سینکڑوں افراد کو قتل جبکہ عورتوں اور بچیوں کو یرغمال بنا لیا تھا،۔ان میں سے کچھ افراد کو رہا کرا لیا گیا تاہم 3 ہزار سے زائد خواتین اب بھی جنگجوؤں کی قیدمیں ہیں۔ ۔عراقی حکام نے بتایا کہ انہوں نے 900 یزدی مردوخواتین کو بازیاب کرایا ہے تاہم اب بھی بڑی تعداد میں خواتین جنگجوؤں کی قید میں ہیں جن کی رہائی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔دریں اثنا عراق کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے جاری کارروائیوں میں داعش کے سینکڑوں ارکان کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔دوسری جانب عراق کی سیکورٹی فورسز نے صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی کے مشرق میں واقع السنجاریہ نامی علاقے کو آزاد کرالیا ہے ۔ اس علاقے میں گھروں میں بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بناکر علاقے میں امن قائم کردیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں