شامی فوج کے میزائل حملے سے سات افراد ہلاک

شامی فوج کے دارا شہر پر میزائل حملے سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔

277039
شامی فوج کے میزائل حملے سے سات افراد ہلاک

شامی فوج کے دارا شہر پر میزائل حملے سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔دارا کے شمالی علاقے انہال سے فائر کردہ میزائل ایک عمارت پر گرا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔شامی مخالفین کے ایک اہلکار اماز از زیاد نے بتایا ہے کہ انہال کے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں سے اکثریت بچوں کی ہے اور ان کی حالت نازک ہے ۔
دریں اثناء شام کے شمالی علاقے میں النصرا کے زیر کنٹرول علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 6 فوجی موجود تھے ۔ ہیلی کاپٹر کے گرنے سے ایک فوجی ہلاک ہو گیا ،ایک فوجی کو النصرا کے اراکین کے گولی مار کر ہلا ک کر دیا اوردیگر چار فوجیوں کو یرغمال بنا لیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں