مصر:محمد بدیع اور ان کے 13 ساتھیوں کو سزائے موت کا حکم

مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع سمیت 13 رہنماؤں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے

267247
مصر:محمد بدیع اور ان کے  13 ساتھیوں کو سزائے موت  کا حکم

مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع سمیت 13 رہنماؤں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔
تنظیم کے رہنما محمد بدیع اور دیگر اہم رہنماؤں پر ریاست کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
محمد بدیع کئی دوسرے مقدمات میں بھی ملوث ہیں جن میں انھیں سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے تاہم ان سزاؤں کو بعد میں عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ مصر کی حکومت نے اخوان المسلمین کو سن 2013میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔
عدالت نے اس مقدمے کو ملک کے مفتی اعظم کی طرف بھجوا دیا ہے تاکہ ان سزاؤں پر عمل درآمد کے لیے پہلا مرحلہ مکمل کیا جائے ۔
اس مقدمے سے متعلق حتمی فیصلہ 11 اپریل کو کیاجائے گا جس کے جواب میں ملزما ن کو اپیل کرنے کا حق حاصل ہے ۔
سزائے موت پانے والے ان 14 افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے ملک بھر میں اخوان المسلمین کے حامیوں کی تحریک چلانےکےلیے ایک مرکز قائم کر رکھا تھا۔
سن 2013 میں محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کے بعد درجنوں اسلام پسندوں کو گرفتار کر کے انھیں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں