اسرائیلی پارلیمنٹ میں عرب سیاسی جماعتیں میں اتحاد

اسرائیل میں ہونے والے قبل از وقت انتخابات میں فلسطینیوں کی جانب سے قائم کردہ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں تیسری بڑی قوت بننے کے لیے اپس میں اتحاد قائم کرنے میں مصروف ہیں۔ پرسوں منگل کے روز اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو گا۔ یہ اِس ملک میں دو برسوں میں ہونے والے دوسرے الیکشن ہیں

264865
اسرائیلی پارلیمنٹ میں عرب سیاسی جماعتیں میں اتحاد

اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں عرب سیاسی جماعتیں آپس میں اتحاد قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اسرائیل میں ہونے والے قبل از وقت انتخابات میں فلسطینیوں کی جانب سے قائم کردہ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں تیسری بڑی قوت بننے کے لیے اپس میں اتحاد قائم کرنے میں مصروف ہیں۔
پرسوں منگل کے روز اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو گا۔ یہ اِس ملک میں دو برسوں میں ہونے والے دوسرے الیکشن ہیں۔
موجودہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔ اُن کی دائیں بازو کی لیکود پارٹی کو بائیں بازو کے انتخابی اتحاد زائنسٹ یونین کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق زائنسٹ یونین اِس وقت لیکود پارٹی سے آگے ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کی نشستوں کی تعداد 120 ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق زائنسٹ یونین 26 اور لیکود پارٹی 22 سیٹیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں