عراقی فوج کی داعش کے زیر قبضہ علاقے میں پیش قدمی جاری

عراقی فوج نے 2014 سے داعش کے زیر قبضہ تکرت شہر کے ایک بڑے حصے کو ان کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے ۔

262729
عراقی فوج کی داعش کے زیر قبضہ علاقے میں پیش قدمی جاری


افریقی ممالک میں سر گرم عمل دہشت گرد تنظیم بو کو حرام اور داعش نے ایک دوسرے سے وابستگی کی قسم کھائی ہے ۔دریں اثناء عراقی فوج نے 2014 سے داعش کے زیر قبضہ تکرت شہر کے ایک بڑے حصے کو ان کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے ۔شعیہ ملشیاؤں کی حمایت سے عراقی فوج نے محاصرے کو وسعت دے دی ہے ۔ عراقی فوج نے شہر میں چند سو دہشت گردوں کی موجودگی کا دعوی کیا ہے جسے داعش نے جھٹلایا ہے ۔ادھر پشمرگوں نے کرکیوک کے ایک ترکمان گاؤں کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کے لیے جامع فوجی کاروائی شروع کر دی ہے ۔دریں اثناء یونیسیف نے داعش کے زیر کنٹرول علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے حکومتوں سے تنظیم پر دباؤ کا مطالبہ کیا ہے ۔ بچوں کے تحفظ کے لیے مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں