داعش کلورین بم استعمال کر رہی ہے: عراقی حکام

عراقی حکام نے داعش پر کلورین بم استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

261395
داعش کلورین بم استعمال کر رہی ہے: عراقی حکام

عراقی حکام نے داعش پر کلورین بم استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔عراقی حکام کیطرف سے برطانوی خبر رساں ادارے کو دکھائی جانے والی ویڈیوز میں داعش کی جانب سے کئے جانے والے سڑک بم دھماکوں میں کلورین گیس استعمال کرنے کا ثبوت ملتا ہے ۔ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکارسڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ کرتے ہیں تو ان کے بعد نارنجی رنگ کا دھواں فضا میں پھیل جاتا ہے ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے درجنوں بم ناکارہ بنائے ہیں جن میں کلورین گیس موجود تھی۔ گزشتہ ماہ ناکارہ بنانے کے دوران ایک بم پھٹ گیا اور ہمارے گلے بند ہونا شروع ہو گئے اور ہمیں سانس لینا دشوار ہو گیا تھا تاہم خوش قسمتی سے ہمیں جلد طبی امداد فراہم کر دی گئی۔دریں اثنا صوبہ انبار میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 22 عراقی فوجی مارے گئے تاہم اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فضائی حملہ اس علاقے میں کیا جہاں داعش جنگجو موجود تھے اور اس حملے میں عراقی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں