داعش کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے

عراقی حکومتی قوتوں کی تکرت اور موصل کے جوار میں مسلسل کاروائیوں میں اہم سطح کی پیش رفت کا مشاہدہ ہو رہا ہے

257738
داعش کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے

عراقی فوج کا تکرت شہر میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ جس دوران ابتک 182 دہشت گرد ہلاک ہو ئے ہیں۔
آپریشن میں تکرت کے ہمسایہ علاقے الا عالم پر قبضے کی بدولت اہم سطح کی پیش رفت کی گئی ہے۔
عراقی حکام نے اطلاع دی ہے کہ الا عالم قصبے کا کنٹرول مکمل طور پر عراقی فوج کے ہاتھ میں ہے۔
اس قصبے کو تکرت اور موصل کی نجات کے لیے ایک اہم اڈے کے طور پر استعمال کیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس کاروائی کو داعش کے خلاف حکومتی قوتوں کی ابتک کے اہم ترین حربے کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب عراقی فوج کے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف قائم اتحادی قوتوں کے تعاون سے موصل کے جوار میں جاری کاروائیوں میں 146 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں