کاش دنیا کے کسی بھی مقام پر ہلاکتیں نہ ہوں

غزہ کے بچوں نے جاپان میں زلزلے اور صونامی کی برسی کے موقع پر امید کی پتنگیں اڑاتے ہوئے دنیا بھر کو امن و امان کا پیغام دیا ہے

256319
کاش دنیا کے کسی بھی مقام پر ہلاکتیں نہ ہوں


غزہ کے بچوں کی طرف سے با معنی پیغام:کاش کسی بھی مقام پر ہلاکتوں نہ ہوں"
غزہ کے بچوں کو بھی امیدوں کی ضرورت ہے تا ہم انہوں نے دوسروں کے دکھ و درد کو بھی سمجھنے کا مظاہرہ کیا اور جاپان میں سونامی سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں امید کی پتنگیں اڑائیں۔
چند ماہ قبل اسرائیل کے حملوں کے باعث موت کی فضا ہونے والے غزہ کے آسمانوں کو اب کی بار رنگ برنگی پتنگوں سے سجایا گیا۔
دکھ ودرد سے اچھی طرح آگاہ ہونے والے غزہ کے بچوں نے جاپان میں 11 مارچ 2011 کو آنے والے زلزلے اور صونامی آفت کو نہ بھلایا۔
اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کی امداد تنظیم کے تعاون سے "امیدوں کی پتنگیں " کے نام سے ایک سرگرمی کا اہتمام کرتے ہوئے جاپان میں ہلاک ہونے والوں کی یاد منائی گئی۔
غزہ کے بچوں نے " کاش کسی بھی مقام پر ہلاکتوں نہ ہوں" کہتے ہوئے دنیا بھر کا ایک با معنی پیغام دیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں