بوکوحرام کے سربراہ الشکوی کا داعش سے وفاداری کا اعلان

بوکوحرام کے سربراہ ابوبکر الشکوی نے اپنے آڈیو پیغام میں دہشت گرد تنظیم داعش سے وفاداری کا اعلان کیا ہے۔

254366
بوکوحرام کے سربراہ الشکوی کا داعش سے وفاداری کا اعلان

بوکوحرام کے سربراہ ابوبکر الشکوی نے اپنے آڈیو پیغام میں دہشت گرد تنظیم داعش سے وفاداری کا اعلان کیا ہے ۔یہ پیغام سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا ہے تاہم اس پیغام کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی۔پیغام کے سامنے آنے پر عالمی رہنماؤں کو نئی تشویش لاحق ہو گئی ہے کیونکہ بوکوحرام اور داعش کے اتحاد سے شمالی افریقہ میں سکیورٹی کی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی جبکہ بوکوحرام کی جانب سے تعاون کے بعد داعش اس خطے میں بھی اپنے قدم جما لے گی جس سے مغربی ممالک کو براہ راست خطرات لاحق ہو جائیں گے ۔ قبل ازیں لیبیا میں داعش کی موجودگی سے مغربی ماہرین بے حد پریشان ہیں کیونکہ داعش جنگجو تارکین وطن کے بھیس میں یورپی ممالک میں داخل ہو کر ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ایک ویڈیو پیغام میں ابوبکر الشکوی نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو خلیفہ کہہ کر مخاطب کیا تھا اور القاعدہ کے ایمن الظواہری کی بھی تعریف کی تھی تاہم الشکوی نے کسی تنظیم کے ساتھ وفاداری کا اعلان نہیں کیا تھا۔ اس سے قبل افغانستان میں موجود کچھ شدت پسند بھی داعش میں شامل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بوکوحرام پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ یہ گروپ مغربی تعلیم کو حرام قرار دیتا ہے جبکہ مسلمانوں کو مغربی طرز کی سیاسی یا معاشرتی سرگرمیوں میں شریک ہونے سے بھی روکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں