بوکو حرام کے خلاف مشترکہ فوجی آپریشن

چاڈ اور نائجر نے نائجیریا کی شمالی ریاست بورنو میں بری اور فضائی کاروائی کرتے ہوئے بوکوحرام کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

255545
بوکو حرام کے خلاف مشترکہ فوجی آپریشن

چاڈ اور نائجر نے نائجیریا کی شمالی ریاست بورنو میں بری اور فضائی کاروائی کرتے ہوئے بوکوحرام کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ نائجیریا اور اس کے اتحادی ممالک نے بوکوحرام کے خلاف کارروائیوں میں کامیابیوں کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ نائجیریا کی فوج کے ترجمان کرنل سمیع عثمان کوکاشیکا نے کہا ہے کہ بوکو حرام کے سربراہ دنیا بھر کی شدت پسند تنظیموں سے مدد مانگ رہے ہیں لیکن جلد ہی ان کی سرکشی کا خاتمہ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی بوکو حرام کے سربراہ نے اپنے آڈیو پیغام میں داعش سے وابستگی کا باضابطہ اعلان بھی کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں