السیسی انتظامیہ علاقائی امن کے لئے خطرہ بن رہی ہے

مصر میں پھانسی کے خلاف ردعمل : السیسی انتظامیہ علاقائی امن کے لئے خطرہ بن رہی ہے

253619
السیسی انتظامیہ علاقائی امن کے لئے خطرہ بن رہی ہے

مصر میں پھانسی کے خلاف ردعمل : السیسی انتظامیہ علاقائی امن کے لئے خطرہ بن رہی ہے۔۔۔۔
بین الاقوامی رابعہ پلیٹ فورم کے کوآرتڈینیٹر جہانگیر اش بلر نے کہا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی انتظامیہ ملک کو مفلعک الحالی کی طرف لے جا رہی ہے اور غیر آئینی اور بربریت والے روّیے پر ڈٹے رہ کر علاقائی امن کے لئے کھلے عام خطرہ بن رہی ہے۔
اِش بلِر نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ مصر میں 3 جولائی 2013 کو ہونے والے فوجی قبضے سے لے کر اب تک قبضہ مخالف مظاہرین میں شامل ہونے والے 20 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیاہے ، ہزاروں افراد زخمی اور کثیر تعداد میں ہالک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ کی تشکیل کردہ عدالتوں کی طرف سے 1 ہزار سے زائد افراد کو پھانسی یا عمر قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔
اش بلر نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے قابض انتظامیہ کے رابعہ اور النہدہ اسکوائروں میں کئے گئے قتل عاموں کو انسانیت سوز جرم قرار دیا ہے اور کل 5، جولائی کو اسکندریہ سے قبضہ مخالف مظاہرے میں شریک محمد حسن رمضان کو پھانسی دے کر قابض انتظامیہ نے اپنے غیر قانونی اقدامات میں ایک اور کا اضافہ کر لیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں