سلامتی کونسل: شام میں کلورین گیس کے استعمال کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں کلورین گیس کے استعمال کی مذمت کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ قرار داد منظور کرلی ہے اور مستقبل میں کیمیائی حملوں کی صورت میں پابندیوں کی دھمکی دی ہے

252013
 سلامتی کونسل: شام میں کلورین گیس کے استعمال کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں کلورین گیس کے استعمال کی مذمت کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ قرار داد منظور کرلی ہے اور مستقبل میں کیمیائی حملوں کی صورت میں پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔
سلامتی کونسل میں گزشتہ روز امریکہ کی طرف سے پیش کردہ قرار داد پر رائے شماری ہوئی جس کے حق میں پندرہ میں سے چودہ رکن ممالک نے ووٹ دیا جبکہ وینزویلا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ شام میں کلورین جیسے زہریلے کیمیائی مادے کے استعمال کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرے۔
اقوام متحدہ کی قرار داد میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے اور اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس سے پیشتر بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرار داد نمبر 2118 کے تحت شام پر کیمیائی ہتھیار تیار کرنے ،رکھنے ،ذخیرہ کرنے یا ان کے استعمال پر پابندی ہے۔
سلامتی کونسل میں یہ قرارداد او پی سی ڈبلیو کی جانب سے جنوری میں پیش کردہ ایک رپورٹ کے تناظر میں تیار کی گئی تھی۔اس میں اس تنظیم نے انتہائی بااعتماد انداز میں کہا تھا کہ گذشتہ سال شام کے تین دیہات میں کلورین گیس استعمال کی گئی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں