داعش کیطرف سے تاریخی شہرنمرود کی تباہی

داعش نے موصل کے عجائب گھر کے تاریخی نوادرات اور مجسموں کے بعدتاریخی شہر نمرود کو بھی تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔

250597
داعش  کیطرف سے تاریخی شہرنمرود کی تباہی

عراق کی وزارت سیاحت و آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ داعش نے موصل کے عجائب گھر کے تاریخی نوادرات اور مجسموں کے بعدتاریخی شہر نمرود کو بھی تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔ داعش کے جنگجو 13ویں صدی قبل مسیح میں موصل کے قریب بسائے جانے والے شہرنمرودکے تاریخی کھنڈرات کے نام و نشان مٹانے کے لئے کوشاں ہیں۔ عراقی ماہرین کے مطابق نمرودکی تباہی نے عالمی سطح پر عراق میں آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے سلسلے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ نمرود کی تباہی طالبان کی طرف سے افغانستان میں بدھا کے مجسموں کی تباہی سے مماثلت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ داعش نے گزشتہ ہفتے موصل کے عجائب گھر کے تاریخی نوادرات اور مجسموں کی تباہی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں جنگجوؤں کو تاریخی نوادرات اور مجسموں کو کلہاڑیوں اور ہتھوڑوں سے توڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں