اسرائیل مقوضہ علاقے کو خالی کرئے: محمود عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضے کے ختم نہ ہونے تک علاقے میں کشیدگی جاری رہے گی ۔

249118
اسرائیل مقوضہ علاقے کو خالی کرئے: محمود عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضے کے ختم نہ ہونے تک علاقے میں کشیدگی جاری رہے گی ۔انھوں نے راملہ میں تنظیم نجات فلسطین کی جنرل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کیطرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جبتک اسرائیل مقبوضہ علاقوں کو خالی نہیں کرتا اسوقت تک علاقے میں کشیدگی جاری رہے گی۔انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ ہم عبوری سرحدوں کو اور یہودی مملکت کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ اپریل 2014 میں امن مذاکرات اسرائیل کیطرف سے یہودی بستیوں کی تعمیر کو نہ روکنے ،جنگی قیدیوں کو رہا نہ کرنے اور مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کیوجہ سے منقطع ہوئے تھے ۔اسرائیلی حملوں کے بعد پیدا ہونے والے غزہ کی نشاط نو کے بحران پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ غزہ کی نشاط نو مصالحتی حکومت کیطرف سے اپنے فرائض کی آدائیگی اور غزہ کی سرحدی چوکیوں کے کنٹرول کوواپس لینے سے وابستہ ہے ۔صدر عباس نے کہا کہ بعض یورپی ممالک کیطرف سے فلسطین کو تسلیم کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انھوں نے تمام ممالک سے فلسطین کو تسلیم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم امن مذاکرات نہیں چاہتے ہیں ۔ ہم دارالحکومت مشرقی القدس رکھنے والے دو مملکتی حل کی تائید کرتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں