شام:داعش کے خود کش حملے 6 افراد ہلاک متعدد زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی شیعہ علاقوں میں ہونے والے خود کش حملوں کے دوران چھ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے

230770
شام:داعش کے خود کش حملے 6 افراد ہلاک متعدد زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی شیعہ علاقوں میں ہونے والے خود کش حملوں کے دوران چھ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے۔
حسیکہ شہر سے متصل تل تامر نامی قصبے میں داعش اور بعض کرد گروپوں کے درمیان ہونے والے جھڑپوں میں داعش نے پانچ کرد دیہاتوں پر قبضہ کرتےہوئے 90کے لگ بھگ دیہاتیوں کو اغوا کرلیا ۔
ان جھڑپوں میں کرد دستوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانےکے ساتھ ساتھ نقل مکانی بھی کرنا پڑی ۔
اس اثنا میں امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کویت میں متعین امریکی فوجیوں سے ملاقات کی ۔
کارٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی اتحادی افواج داعش کے خلاف جدو جہد میں مصروف ہے جو کہ عالمی امن کےلیے ضروری ہے ۔
دوسری جانب ، نیو زی لینڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ عراقی افواج کی تربیت کےلیے 140 فوجی روانہ کرے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں