اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جاری لیبیا مذاکرات ملتوی

اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ہونے والے لیبیا مذاکرات انتخاب کے ذریعے منتخب کی جانے والی لیبیا پارلیمنٹ کے مذاکرات میں شامل نہ ہونے کے اعلان کے بعدملتوی ہو گئے۔

230345
اقوام متحدہ کی زیر نگرانی  جاری لیبیا مذاکرات  ملتوی

اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ہونے والے لیبیا مذاکرات انتخاب کے ذریعے منتخب کی جانے والی لیبیا پارلیمنٹ کے مذاکرات میں شامل نہ ہونے کے اعلان کے بعدملتوی ہو گئے ہیں ۔لیبیا شفق سے وابستہ قوتوں کیطرف سے طرابلس پر قبضہ کرنے کے بعد ملک کے مشرقی علاقے میں منتقل ہونے والی پارلیمنٹ نے رائے دہی کے بعد مذاکرات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے ۔لیبیا میں بر سر پیکار گروپوں کو یکجا کرنے والے مذاکرات کا نیا راؤنڈ جمعرات کے روز مراکش میں شروع ہونے والا تھا ۔اقوام متحدہ میں لیبیا کے خصوصی نمائندے بر نارڈینو لیون نے کہا ہے کہ مذاکرات کا انعقاد لیبیا میں جاری جنگ کو ختم کروانے کا اہم موقع تھا ۔دریں اثناء ریٹائرڈ جنرل حفطار سے وابستہ دستوں اور توبروک حکومت کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور حفطار قوتوں نے وزیر اعظم عبداللہ السینی کو بن غازی آنے سے روک دیا ہے ۔وزیر اعظم سینی نے اس واقعے کو خفیہ نہ رکھنے والے وزیر داخلہ کو ان کے فرائض سے سبکدوش کر دیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں