مصر کی لیبیا کے سویلین پر بمباری، سات سویلین ہلاک

ایمنسٹی انٹر نیشنل کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق مصر کی فوج کی جانب سے گزشتہ ہفتے کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں سات سویلین ہلاک ہوگئے ہیں۔ مصر جو پہلے ہی فوجی انقلاب کی وجہ سے دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اب اپنے ہمسایہ ملک لیبیاکے ساتھ اپنے اختلافات اور بین الاقوامی خلاف ورزیوں کی وجہ سے دنیا کے ایجنڈے پر ہے

230314
مصر کی لیبیا کے سویلین پر بمباری، سات سویلین ہلاک

مصر جو پہلے ہی فوجی انقلاب کی وجہ سے دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اب اپنے ہمسایہ ملک لیبیاکے ساتھ اپنے اختلافات اور بین الاقوامی خلاف ورزیوں کی وجہ سے دنیا کے ایجنڈے پر ہے۔
ایمنسٹی انٹر نیشنل کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق مصر کی فوج کی جانب سے گزشتہ ہفتے کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں سات سویلین ہلاک ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دیرنے شہر میں سویلین اور دہشت گردوں کے درمیان کوئی امتیاز برت بغیر علاقے پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں سات سویلین بھی ہلاک ہوگئے ۔
رپورٹ کے مطابق مصری فوج لیبیا میں سویلین کے لیے خطرہ ثابت ہو رہی ہے۔
مصر اور متحدہ عرب امارات لیبیا میں انتہا پسندوں کے خلاف فضائی حملے کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مداخلت کی بھی کوششوں میں مصروف رہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں