یورپ میں مقیم یہودیوں سے اسرائیل منتقلی کی اپیل

جرمنی میں اسرائیلی سفیر جاکوو ہاداس ہانڈلزمین نے یورپ میں بسنے والے یہودیوں سے یورپ منتقل ہونے کی اپیل کی ہے ۔

229685
یورپ میں  مقیم یہودیوں سے اسرائیل منتقلی کی اپیل

جرمنی میں اسرائیلی سفیر جاکوو ہاداس ہانڈلزمین نے یورپ میں بسنے والے یہودیوں سے یورپ منتقل ہونے کی اپیل کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہودی کمیونٹی کو یورپ میں جان کا خطرہ ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے حالیہ مہینوں میں فرانس کے شہر پیرس اور ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں یہودیوں کے خلاف مذہبی بنیاد پر ہونے والے حملوں کی مثالیں دیں۔ انھوں نے کہا کہ جو خوف یہودی محسوس کرتے ہیں ایسا کسی بھی وقت کسی بھی اقلیت کے ساتھ پیش آسکتا ہے۔ مسلمان کو، ملحد کو، معذور کو، مختلف رنگ والے لوگوں کو، کسی چھوٹے کو یا کسی بڑے کو ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی کوپن ہیگن میں اسرائیلی عبادت گاہ کے حملے کے بعد بیرون ملک مقیم یہودیوں سے ایسی ہی اپیل کی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں