السیسی کی ریڈیکل گروپوں کیخلاف عرب قوت تشکیل دینے کی اپیل

مصر کے صدر عبدل افتح السیسی نے ریڈیکل گروپوں کیخلاف جدو جہد کے لیے عرب قوت تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

228533
 السیسی کی ریڈیکل گروپوں کیخلاف عرب  قوت تشکیل دینے کی اپیل


مصر کے صدر عبدلفتح السیسی نے ریڈیکل گروپوں کیخلاف جدو جہد کے لیے عرب قوت تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔انھوں نے ٹیلیویژن کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ مصر کسی بھی ملک پر قبضہ کرنے کا ہر گز کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے لیکن ہم عرب ممالک کی شرکت سے علاقے کا دفاع کرنے پر مجبور ہیں ۔السیسی نے گذشتہ ہفتے لیبیا میں 21 مصری باشندوں کو وحشیانہ طریقے سے ہلاک کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات اور اردن سے فوجی بھیجنے کی اپیل کی تھی ۔داعش کیطرف سے مصریوں کی ہلاکت کے بعد مصری جنگی طیاروں نے لیبیا کے درنا شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی ۔دریں اثناء داعش نے طرابلس میں ایرانی سفارتخانے کی ایک عمارت پر بم سے حملہ کیا ہے ۔ عمارت کے خالی ہونے کیوجہ سے جانی نقصان نہیں ہو اہے لیکن عمارت کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔داعش نے جمعے کے روز مصر کے حملوں کے جواب میں لیبیا کے مشرقی علاقے میں خود کش حملہ کرتے ہوئے 40 افراد کو ہلاک کر دیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں