یمن میں سابق صدر منصور ہادی صناء سے عدن پہنچ گئے

انہیں حوثی باغیوں نے زیر حراست رکھا ہوا تھا اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ سابق صدر کی صنعا سے روانگی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب ایک دن پہلے ہی یمن میں فریقین ملک میں حکومت کرنے کے لیے ایک عبوری کونسل بنانے پر متفق ہو گئے ہیں

228020
یمن میں سابق صدر منصور ہادی  صناء سے عدن پہنچ گئے

یمن کے سابق صدر عبدالربوح منصور ہادی دارالحکومت صنعا سے عدن پہنچ گئے ہیں۔
انہیں حوثی باغیوں نے زیر حراست رکھا ہوا تھا اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
سابق صدر کی صنعا سے روانگی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب ایک دن پہلے ہی یمن میں فریقین ملک میں حکومت کرنے کے لیے ایک عبوری کونسل بنانے پر متفق ہو گئے ہیں۔
یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کی جانب سے دارالحکومت پر قبضے کے بعد سے بحران جاری ہے۔
قبضے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر منظور کی جانے والی ایک قرارداد میں باغیوں سے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ سابق صدر منصور ہادی کو دارالحکومت چھوڑنے کی اجازت کیوں دی گئی۔
سابق صدر کے ایک قریبی ساتھی نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ انھیں اقوام متحدہ، روس، امریکہ اور مقامی جماعتوں کی جانب سے دباؤ کے بعد رہا کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں