نائیجیریا میں فضائی حملے میں 36 افراد ہلاک

فضائی حملہ ایک جنازے کی رسومات کے دوران کیا گیا

223157
نائیجیریا میں فضائی حملے میں 36 افراد ہلاک

نائیجیریا میں فضائی حملے میں 36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔۔۔

ملک کے جنوبی علاقے آبادام میں فضائی حملے کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں۔
نائیجیریا کے حکومتی ترجمان اور وزیر انصاف مارو آمادو نے قومی ٹیلی ویژن چینل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ فضائی حملہ ایک جنازے کی رسومات کے دوران کیا گیا۔
آمادو نے کہا کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہے کہ حملہ بوکو حرام کی طرف سے کیا گیا ہے یا پھر نائیجر یا نائیجیریا کی فورسز نے جنازے کی جگہ کو دہشت گردوں سے متعلق عسکری جگہ سمجھ کر غلطی سے کیا ہے۔
آمادو نے کہا ہے کہ حملے سے متعلق تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں اور ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں