داعش کیطرف سے 120 عراقی  شہریوں کا اغواء

دہشت گرد تنظیم داعش نے بغداد سے 160 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع صلاح الدین شہر کی تحصیل تکرت سے 120 شہریوں کو اغواء کر لیا ہے ۔

220609
داعش کیطرف سے 120 عراقی  شہریوں کا اغواء

دہشت گرد تنظیم داعش نے بغداد سے 160 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع صلاح الدین شہر کی تحصیل تکرت سے 120 شہریوں کو اغواء کر لیا ہے ۔صلاح الدین شہر کی مجلس کے ترجمان مروان ناجی نے بتایا ہے کہ داعش نے روبیدی گاؤں پر دھاوا بول کر العابد اور ال مصارے قبیلوں کے 120 نوجوانوں کو اغواء کر لیا ہے ۔عراق میں داعش کی زیر قیادت مسلح گروپوں کیطرف سے 10 جون کو موصل اور بعض دیگر علاقوں کے کنٹرول کو سنھبالنے کے بعدمختلف شہروں میں جھڑپیں شدت کیساتھ جاری ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں