ہم اپنی سر زمین کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے: ولید معلم

شامی وزیر خارجہ ولید معلم نے خبردار کیا ہے کہ داعش کے خلاف کسی بھی قسم کی بری کاروائی کی مخالفت کی جائے گی کیونکہ شامی فوج پہلے ہی سے اس تنظیم کے خلاف صف آرا ہےلہذا ہم اپنی ملکی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے

215339
ہم اپنی سر زمین کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے: ولید معلم

امریکی صدر براک اوباما کے داعش کے خلاف عالمی کوششوں کے خصوصی نمائندے جنرل جان ایلین نے بیان دیا ہے کہ عراقی افواج عالمی اتحاد کی زیر حمایت داعش کے خلاف جلد ہی ایک بری فوجی کاروائی شروع کریں گی۔
اس بیان پر شامی وزیر خارجہ ولید معلم نے خبردار کیا ہے کہ داعش کے خلاف کسی بھی قسم کی بری کاروائی کی مخالفت کی جائے گی کیونکہ شامی فوج پہلے ہی سے اس تنظیم کے خلاف صف آرا ہےلہذا ہم اپنی ملکی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔
شامی وزیر خارجہ نے اردن پر بھی الزام لگایا کہ وہ دہشت گروہوں کی پشت پنای کر رہا ہے۔
معلم نے دعوی کیاکہ اردن ان دہشت گرد عناصر کو اپنی سر زمین پر تربیت فراہم کرنے کے بعد شام روانہ کر دیتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں