بغداد میں خودکش حملہ، 16 افراد ہلاک 43 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملہ کے نتیجہ میں 16 افراد ہلاک اور 43 شدیدزخمی ہوگئے ۔

215836
بغداد میں خودکش حملہ، 16 افراد ہلاک  43  زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملہ کے نتیجہ میں 16 افراد ہلاک اور 43 شدیدزخمی ہوگئے ۔ عراقی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک خودکش بمبار نے بغداد کے شمالی علاقہ قدیمیہ میں واقع پرہجوم عدنان سکوائر کے ایک ریسٹورنٹ میں پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔خودکش حملے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 43 شدیدزخمی ہوگئے جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ شدت پسند گروپ داعش کی کارروائی ہے ۔علاوہ ازیں، بغداد کے جوار کے علاقے حسینیہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ۔واضح رہے کہ ہفتہ کے روز بھی بغداد کے جدیدہ نامی علاقہ میں ایک ریسٹورنٹ پر حملہ کے نتیجہ میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں